حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے صدر کے ترجمان "بسام راضی" میں نے کہا: صدر عبدالفتاح السیسی نے اہل بیت علیہم السلام کے متعلق زیارتی مقامات بالخصوص مقام سیدہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا اور مسجد راس الحسین علیہ السلام کی مرمت اور توسیع کے متعلق اجلاس میں شرکت کی۔
مصر کے صدر نے اس اجلاس میں ان مقامات اور زیارت گاہوں کی مرمت اور توسیع کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ان ضریحوں اور حرموں کی مرمت میں تاریخی اور اسلامی طرز تعمیر کا خاص خیال رکھا جائے اور ان مقامات کے اطراف میں گزر گاہوں اور چوراہوں کو بھی وسیع کیا جائے۔